بجلی کی آنکھ مچولی، کراچی والوں کی عید کی خوشیوں کامزہ کرکرا،مظاہرین کا ٹائر جلا کر شدید احتجاج

بجلی کی آنکھ مچولی، کراچی والوں کی عید کی خوشیوں کامزہ کرکرا،مظاہرین کا ٹائر جلا کر شدید احتجاج

کراچی :بجلی کی آنکھ مچولی  نے کراچی والوں کی عید کی خوشیوں کا مزہ کرکراکردیا ۔ کراچی میں  مختلف علاقوں میں عید کے دن بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عیدکے روز بھی بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر کبھی ایک تو کبھی دوسرے علاقے میں بجلی کی بندش جاری ہے۔شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی جانے اور  آنےکا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔

دوسری جانب لاڑکانہ  شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے شہریوں نے 24 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہونےکے خلاف مرکزی شاہراہ بلاک کرکے ٹائروں کو آگ لگا دی ۔سیپکو حکام کا کہنا تھا کہ لوڈراں مین لائن کے 18کھمبے آندھی کے باعث گرگئے ہیں۔ متبادل سپلائی دادو گرڈ سے لی جا رہی ہے جو ناکافی ہے.

مصنف کے بارے میں