دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا: شہباز شریف

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا: شہباز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاک فوج کے جوانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شمالی وزیر ستان، میرانشاہ پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا 7 ڈویژن ہیڈ کوارٹر اور پاک افغان سرحد کا دورہ، یادگارشہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف کا عظیم قربانیوں پر شہدا کو خراج عقیدت۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو پاک افغان سرحد کی مینجمنٹ اور باڑ لگانے کے حوالے سے جنرل آفیسر کمانڈنگ 7 ڈویژن میجر جنرل اظہر عباسی نے بریفنگ دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
 شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں پر پاکستان کو فخر ہے۔ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے دہشت گردی میں کمی آئی، باڑ لگانے کیلئے پنجاب حکومت نے پہلے بھی تعاون کیا، آئندہ بھی کریں گے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کی تاریخ بہادر سپوتوں نے اپنے لہو سے لکھی، پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا، پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری بقا کی جنگ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقامی لوگوں کے تحفظات دور کئے بغیر فاٹا بل پاس کردیا گیا: مولانا فضل الرحمان
 انہوں نے پاک افغان سرحد کے علاقے کیٹون اور یونس خان اسپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں