وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب کر لیا۔


تفصیلات  کے مطابق ، مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، 3 سال بعد مردم شماری کے حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔یادرہے کہ  مردم شماری 2017 میں کی گئی تھی۔

ایجنڈے میں مشترکہ مفادات کونسل 2 اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی، بلوچستان اور پنجاب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی غیر قانونی کٹوتیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

اجلاس کے دوران صحت، بہبود آبادی کے مختلف منصوبوں کی فنڈنگ کا معاملہ زیر غور آئے گا، ای او بی آئی ملازمین کی صوبوں کو منتقلی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

این سی ایچ ڈی، بنیادی کمیونٹی سکولوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا، ایجنڈا 18 ویں ترمیم کے بعد اعلیٰ تعلیم سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا، ایجنڈا سی سی آئی کی سال 2016۔17 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔