سلیم مانڈوی والا نے نیب کو بلیک میلنگ آرگنائزیشن قرار دے دیا

Saleem Mandviwala termed NAB as a blackmailing organization

اسلام آباد:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کو بلیک میلنگ آرگنائزیشن قرار دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب بلیک میلنگ آرگنائزیشن ہے،بند کمروں میں تحقیقات کرتی ہے،لوگ صرف اپنی عزت بچانے کیلئے پلی بارگین کرتے ہیں،نیب نے مجھ پر الزام لگایا ،میں نے بے نامی ٹرانزیکشن کی ہیں جبکہ پلی بارگین کے نام پر لوگوں سے زبردستی پیسے لئے گئے۔


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب نے کہا تھا تاجروں کو تکلیف نہیں ہونے دوں گا ،سینیٹ آف پاکستان نیب کی دھمکیوں کی زد میں ہے،حکومت نے یقین دلایا تاجروں کو سہولتیں دیں گے جبکہ حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم کیں۔


ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھی یقین دہانی کرائی زیادتی نہیں ہو گی ،وزیراعظم،آرمی چیف کو بھی خط لکھ چکا ہوں جبکہ آرمی چیف نے یقین دلایا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی ۔