طیب اردگان نے اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا 

Tayyab Erdogan,Turk President,

انقرہ :متحدہ عرب امارات کیساتھ تعلقات معمول پر آنے کے بعد ترک صدر نے مصر اور اسرائیل کیساتھ بھی بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔

تر ک میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر طیب اردگان نے اسرائیل کیساتھ بھی تعلقات بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم نے متحدہ عرب امارات کیساتھ تعلقات بہتر کیے اور نئے تجارتی راستے ہموار کیے ہیں بالکل اسی طرح اسرائیل اور مصر کیساتھ بھی اپنے تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں ۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ امارات اور ترک معاہدوں سے تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا، متحدہ عرب امارات نے ترکی میں دس ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا ہے جس پر عمل کر کے ایک مختلف مستقبل کی تعمیر کریں گے۔

واضح رہے ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پچھلے ہفتے اربوں ڈالر معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیںجس کے بعد اب طیب اردگان اب آئندہ سال فروری میں یو اے ای کا دورہ بھی کرنے جا رہے ہیں ۔