سلاد میں انسانی انگلی کے گوشت کا لوتھڑا  نکل آیا، امریکی خاتون نے ریسٹورنٹ پر مقدمہ کردیا

سلاد میں انسانی انگلی کے گوشت کا لوتھڑا  نکل آیا، امریکی خاتون نے ریسٹورنٹ پر مقدمہ کردیا

 کنیکٹی کٹ:سلاد میں انسانی انگلی کے گوشت  کا لوتھڑا نکلنے پر امریکی  خاتون نے ریسٹورنٹ پر مقدمہ کردیا۔ کنیکٹی کی ایک خاتون نے ایک ریسٹورنٹ کو سلاد کا آرڈر دیا ۔ اس خاتون  نے جب اس کوکھانا شروع کیا تو اس کو محسوس ہوا کہ اس کے سلاد میں  کچھ انتہائی الگ ہے ، وہ سلاد کھاکر اس کی طبیعت بھی خراب ہوئی۔ اس خاتون نے  اس ریسٹورنٹ پر مقدمہ کیااوراس کو 900 ڈالر جرمانہ بھی کیاگیا۔

بتایاجاتا ہے کہ  ریستورنٹ ملازم کی انگلی  پر کٹ لگ گیا تھا اوراس  کا لوتھڑا   سلاد میں شامل ہوگیا تھا ۔اس واقعے کی تحقیقات ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ نے کی۔گرین وچ، کنیکٹی کٹ کی ایلیسن کوزی نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے سلاد کھاتے ہوئے احساس ہوا کہ وہ  کچھ الگ چیز چبا رہی ہے جو سلاد کا حصہ ہے ۔

تحقیقات کے بعد ریسٹورنٹ پر $900 جرمانہ عائد کیاگیا۔مسز کوزی نے  مقدمے میں کہا تھا کہ شکایت کے مطابق  وہ سلاد کھانے کے نتیجے میں انہیں صدمہ، گھبراہٹ ، درد شقیقہ، متلی، چکر آنا اور گردن اور کندھے میں شدیددرد کی شکایت ہوئی جوان کی صحت کےلیے نقصان دہ بھی ہوسکتی تھی ۔

مصنف کے بارے میں