افغان وکٹ کیپر محمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کو فائنل میچ کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

افغان وکٹ کیپر محمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کو فائنل میچ کیلئے فیورٹ قرار دیدیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا ہے۔ 
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم سے متعلق ان کی رائے معلوم کی گئی جس پر زیادہ تر افغان کھلاڑیوں نے افغانستان کے فائنل میں پہنچنے کی بات کی اور جب فائنل کیلئے دوسری ٹیم کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فائنل میں افغانستان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔ 
لیکن افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو فائنل کیلئے فیورٹ قرار دیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر شین وارن بھی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے چکے ہیں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)


واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور اگر قومی ٹیم آج کے میچ میں فتح یاب ہوئی تو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اس کی رسائی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔