اردوان کے سخت بیانات ،  اسرائیل نے ترکیہ سے سفارتی عملہ  واپس بلا لیا

اردوان کے سخت بیانات ،  اسرائیل نے ترکیہ سے سفارتی عملہ  واپس بلا لیا

تل ابیب :اردوان کے سخت بیانات کے بعد   اسرائیل نے ترکیہ سے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن  کاکہنا ہے کہ  وہ ترکیہ کی جانب سے بڑھتے ہوئے بیانات کی روشنی میں اپنے تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کے لیے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا رہے ہیں۔

 اسرائیل کے وزیر توانائی اسرائیل کاٹز نے کہا کہ طیب اردگان نے ریلی میں اپنا اخوان المسلمون کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

ایلی کوہن نے ’’ایکس‘‘ پر کہا کہ ترکیہ کی جانب سے جاری خطرناک بیانات کے پیش نظر میں نے اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے وہاں سے سفارتی نمائندوں کی واپسی کا حکم دیا ہے۔

اردوان کاکہنا ہےکہ   وہ اسرائیل کے بارے میں ایک جنگی مجرم کے طور پر دنیا کے سامنے حقیقت ظاہر کریں گے۔ انہوں نے اسرائیل کی حمایت کرنے والے مغرب کو بھی غزہ میں ہونے والے قتل عام کا مرکزی ملزم قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں