برطانوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر معافی مانگ لی

برطانوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر معافی مانگ لی

لندن : برطانوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے  پر معافی مانگ لی ۔چیئرمین انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ  ہمارے فیصلے سے جن کو تکلیف ہوئی ہے میں ان سے اظہار افسوس کرتا ہوں ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین واٹ مور نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر معذرت کرلی ہے  اور کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا لیکن یہ فیصلہ صرف کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ 

چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بارے میں کھلاڑیوں سے مشاورت نہیں کی گئی تھی یہ صرف بورڈ نے آپسی مشاورت کے بعد ہی کینسل کردیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ٹور کینسل کرنے سے جن لوگوں کو دکھ ہوا ہے میں ان  سے افسوس کا اظہار کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی سے پاکستان میں کرکٹ لورز کا دل دکھا ہے مجھے اس پر افسوس ہے لیکن ہم اگلے سال پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے ضرور جائیں گے ۔ 

چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم کے اگلے سال پاکستان کے ٹور کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے مکمل تیاری کرکے آگے بڑھیں گے ان کا کہنا تھا کہ اس کے لئے ابھی کافی ٹائم پڑا ہے اور اگلے سال پاکستان میں اعلیٰ پیمانے کی کرکٹ کھیلی جائے گی ۔ 

چیئرمین انگلش بورڈ نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جونسن بھی دورہ پاکستان کے منسوخی پر انگلش بورڈ سے سخت ناراض تھے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کینسل کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور کرکٹ بورڈ یہ واضح کرچکا ہے کہ ان دوروں کی منسوخی کے پیچھے کسی قسم کے سیکورٹی خدشات نہیں۔