پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا آج سے آغاز ہو گا، پاکستان اور نیپال مدمقابل

 پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا آج سے آغاز ہو گا، پاکستان اور نیپال مدمقابل
سورس: File

 
ملتان:  پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 16 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز آج سے ملتان میں ہو گا۔  ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ 

پاکستان بمقابلہ نیپال میچ ڈھائی بجے ملتان سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کی پاکستان نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ پرفارم کریں گی۔

 
 
رپورٹس کے مطابق ملتان اسٹیڈیم کے گیٹ آج صبح ساڑھے 11 بجے کھول دیے جائیں گے، افتتاحی تقریب کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے نیپال کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا  ہے۔ 

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، محمد حارث ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور اسامہ میر۔ ٹریولنگ ریزرو: طیب طاہر۔

نیپال: روہت پاوڈیل (کپتان)، کشال بھرٹیل، آصف شیخ، بھیم شرکی، کشال مالا، عارف شیخ، دیپیندر سنگھ ایری، گلشن جھا، سومپال کامی، کرن کے سی، سندیپ لامیچھانے، للت راج بنشی، پرتیش جی سی،موسم دھکل، سندیپ جورا ، کشور مہتو اور ارجن سعود۔

واضح رہے کہ  ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 16 ویں ایڈیشن کے پاکستان اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں،ورلڈ کپ کے میزبان بھارت کے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کے بعد  ہائبرڈ ماڈل  پر اتفاق کیا گیا تھا جس کے تحت ایونٹ کے 4 میچز پاکستان جبکہ باقی 9 سری لنکا میں منعقد ہوں گے،  فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

ایشیا کپ  2023 مکمل شیڈول:
گروپ اسٹیج

30 اگست - ملتان میں پاکستان بمقابلہ نیپال دوپہر 2:30 بجے (PST)

31 اگست - بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا کینڈی میں دوپہر 2:30 بجے (PST) 
2 ستمبر - پاکستان بمقابلہ ہندوستان کینڈی میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

3 ستمبر - بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان لاہور میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

4 ستمبر - ہندوستان بمقابلہ نیپال کینڈی میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

5 ستمبر - افغانستان بمقابلہ سری لنکا لاہور میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

سپر 4s

6 ستمبر - A1 بمقابلہ B2 لاہور میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

9 ستمبر - B1 بمقابلہ B2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

10 ستمبر - A1 بمقابلہ A2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST) 
12 ستمبر - A2 بمقابلہ B1 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

14 ستمبر - A1 بمقابلہ B1 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

15 ستمبر - A2 بمقابلہ B2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

17 ستمبر - فائنل کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

مصنف کے بارے میں