اے این ایف کی کارروائیاں ،238 کلو منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں ،238 کلو منشیات برآمد
سورس: file

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کراچی، پسنی، چمن اور راولپنڈی میں 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 238 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ تاہم موقع سے کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوا۔

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق منشیات اسمگلنگ کیخلاف پہلی کارروائی کراچی شاہراہِ فیصل پر واقع کوریئر آفس میں کی گئی جہاں آسٹریلیا کیلئے بُک پارسل سے 4.3 کلو آئس برآمد ہوئی، آئس پارسل میں موجود کپڑوں میں انتہائی مہارت کیساتھ جذب کرکے چھپائی گئی تھی جبکہ پسنی میں کارروائی کے دوران کوسٹل ہائی وے کے قریب سے 120 کلو چرس برآمد ہوئی۔

اے این یف کے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان کے شہر چمن روغنی روڈ کے قریب خالی جگہ پر اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 111.6 کلو چرس برآمد کرلی گئی اسی طرح راولپنڈی کی معروف شاہراہ مری روڈ  کے قریب سے بھی 2.4 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹر کا کہنا تھا کہ منشیات برآمدگی کے ان واقعات میں کوئی ملزم گرفتار نہ ہوا تاہم چاروں واقعات کے مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں