عمران خان کی سزا پر دکھ ہے لیکن انہوں نے جو کام کیا سزا لازمی تھی: جہانگیر ترین 

عمران خان کی سزا پر دکھ ہے لیکن انہوں نے جو کام کیا سزا لازمی تھی: جہانگیر ترین 

ملتان : عمران خان کے سابق قریبی ساتھی اور آئی پی پی کے قائد جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر دکھ ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کو ایسا کام نہیں کرنا چاہیے تھا جس میں سزا ہو۔ 

انہوں نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو کام کیا تھا اس میں سزا لازمی تھی۔ بانی پی ٹی آئی  کو سزا ہونی ہی تھی۔ 

جہانگیر ترین نے کہا کہ قانون کے مطابق باقاعدہ ٹرائل ہوا ہے، فیصلے کا احترام کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت دے کہ وہ غیر قانونی کام نہ کریں، خاص طور پر ایسے غیر قانونی کام جس سے ملک کا نقصان ہو۔ آپ نے کیا تو اب بھرنا پڑ رہا ہے، اللہ خیر رکھے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں جرم ثابت ہونے پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 ، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔