کراچی میں پانی ٹینکر میں ملتا ہے ، لاہور میں سڑکیں صاف کرنے کا پانی ٹینکر میں ہوتا ہے: شہباز شریف 

    کراچی میں پانی ٹینکر میں ملتا ہے ، لاہور میں سڑکیں صاف کرنے کا پانی ٹینکر میں ہوتا ہے: شہباز شریف 

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف  نے کہاکہ   کراچی میں پانی ٹینکر میں ملتا ہے جبکہ لاہور میں سڑکیں صاف کرنے کا پانی ٹینکر میں ہوتا ہے۔

لاہور میں حلقہ این اے 127 میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے بلاول بھٹو کا نام لیے بغیر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  کراچی میں پانی ٹینکر میں ملتا ہے جبکہ لاہور میں سڑکیں صاف کرنے کا پانی ٹینکر میں ہوتا ہے۔

ہم نے اس حلقے سے عطا تارڑ کو ٹکٹ دیا ہے، یہ بہادر، دلیر اور نواز شریف پر مر مٹنے والا ساتھی ہے۔  ہم نے اسے حلقے میں سوچ سمجھ کر عطا تارڑ کو بطور بھیجا ہے کیونکہ اس نوجوان نے نواز شریف، میرا اور پارٹی کا دن رات ساتھ دیا اور خدمت کی، عدالتوں میں دھکے کھائے مگر ہمت نہیں ہاری۔

عطا تارڑ کے مقابلے میں ایک مہربان یہاں آیا ہے اور کہتا ہے کہ لاہور میں پانی نہیں ملتا،میں اپنے مہربان کو بتاتا ہوں کراچی میں پینے کا پانی ٹینکر میں ملتا ہے  اور اور لاہور میں سڑکیں صاف کرنے کا پانی ٹینکر میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم بنے تو کراچی میں ٹینکر مافیا ختم ہوجائے گا اور پانی نلکوں میں آئے گا۔ عطا تارڑ نواز شریف کا شیر ہے، جب آپ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر کامیاب کروائیں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی کیونکہ 8 فروری کا سورج ملکی ترقی کا ضامن ثابت ہوگا۔

مصنف کے بارے میں