پھل اور سبزیاں ریفریجریٹر کے بغیر دیر تک تازہ رکھنے کا طریقہ ایجاد

پھل اور سبزیاں ریفریجریٹر کے بغیر دیر تک تازہ رکھنے کا طریقہ ایجاد

نیویارک:موجودہ  دور  میں ٹیکنالوجی نےبے پناہ ترقی کر لی ہے، تاہم حال ہی میں پھل اور سبزیاں ریفریجریٹر کے بغیر دیر تک تازہ رکھنے کا طریقہ ایجاد ہوگیا ہے۔

پھل اور سبزی زیادہ دیر تک محفوظ رکھنا  بے حد کٹھن کام ہے ،کیونکہ ان میں بیکٹریا جنم لے لیتے ہیں، جس سے وہ گلنے سڑنے لگتے ہیں۔ ریفریجریٹ کرنے سے گلنے سڑنے کا عمل سست تو ہو سکتا ہے مگر اسےمکمل روکنا ناممکن ہے۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ وہ کیلے، امرود اور دیگر پھلوں اور سبزیوں کو تادیر خراب ہونے سے بچا سکتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق, ایک امریکی کمپنی، اپیل نے ایک ایسا طریقہ کار ایجاد کیا ہے جس میں اناج سے تیل نکالنے کے بعد ان کے سفوف کا محلول سبزیوں اور پھلوں پر لگانے سے ان کی نمی برقرار رہتی ہے، جس کی وجہ سے ان میں بیکٹریا داخل نہیں ہوسکتے۔

فوڈ اینڈڈرگ ایڈمنسٹریشن آف امریکہ (ایف ڈی اے )کے مطابق یہ طریقہ کار مصنوعی طور پر اگائے جانے والی فصلوں، پھل اور اجناس کو زیادہ دیر تک محفوظ کرنے میں زیادہ کارگرثابت ہوگا۔