عمران خان کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا شدید رد عمل 

عمران خان کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا شدید رد عمل 
سورس: File

اسلام آباد :  تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر پر سنگین الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے اب تک متعدد پارٹیوں کے نمائندے مل چکے ہیں۔ تمام پارلیمینٹیرین چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کرتے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری پارٹیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے وزرا اور رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، شاہ محمودقریشی نے بھی چند ہفتے قبل چیف الیکشن کمشنر سے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی اور حال ہی میں ہمایوں اختر چیف الیکشن کمشنر سے ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا تقاضا ہے جو  پارٹی نمائندگان ملنا چاہیں دفتر میں ملیں، پی ڈی ایم وفد نے اکیلے چیف الیکشن کمشنر سے نہیں بلکہ پورے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی جو معمول کی بات ہے۔

مصنف کے بارے میں