جتنا پروپیگنڈہ کیاجارہاہے ، پی ٹی آئی اتنی ہی زیادہ مقبول ہو رہی ہے:اسد قیصر

جتنا پروپیگنڈہ کیاجارہاہے ، پی ٹی آئی اتنی ہی زیادہ مقبول ہو رہی ہے:اسد قیصر

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کاکہنا ہےکہ اس وقت پارٹی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف یک طرفہ پروپیگنڈہ جاری ہے، بااختیار قوتیں اور  پی ڈی ایم کیا سوچ رہے ہیں؟ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح کے پروپیگنڈے کے ذریعے پی ٹی آئی کو ختم کر سکتے ہیں؟
انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ  اس وقت پارٹی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف یک طرفہ پروپیگنڈہ جاری ہے، بااختیار قوتیں اور  پی ڈی ایم کیا سوچ رہے ہیں؟ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح کے پروپیگنڈے کے ذریعے پی ٹی آئی کو ختم کر سکتے ہیں؟انہوں   نے اپنی پارٹی کے خلاف جاری پروپیگنڈا ختم کرنے اور ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات یقینی بنانے کیلئے مقتدر حلقوں پر زور دیا۔


 اسد قیصر نے مزید کہا یہ غلط فہمی ہے، جتنا پروپیگنڈہ کیاجارہاہے ، پی ٹی آئی اتنی ہی زیادہ مقبول ہو رہی ہے۔انہوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی اور سوال کیا کہ کیا پی ڈی ایم حکومت اپنے دورِ اقتدار میں مہنگائی سے نمٹنے اور گورننس کو بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ایسا شعبہ دکھائیں جس میں ہم کہہ سکیں کہ پی ڈی ایم نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، یہ 14 مہینے بدترین تباہی کے تھے اس لئے میں مقتدر حلقوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس ملک پر رحم کریں اور اسے کسی بھی نقصان سے بچانے کیلئے آئینی دفعات کے تحت آزاد اور منصفانہ انتخابات یقینی بنائیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے شکوہ کیا کہ ملک میں قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے، اگر حکمران ترقی چاہتے ہیں تو قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔ پی ٹی آئی نے ایسا کون سا جرم کیا ہے جس کی وجہ سے اسے اس کے آئینی حق اور تحفظ سے محروم رکھا جا رہا ہے؟ کیا پارٹی کو آئندہ انتخابات سے باہر رکھنے کے اقدامات ملک میں استحکام لے آئیں گے؟۔


اسد قیصر نے مزید کہاکہ  کسی پارٹی کو اقتدار میں لانا یا نکالنا عوام کا حق ہے، قوم فیصلہ کرے گی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے یا کسی اور کو۔

مصنف کے بارے میں