ایک بار پھر موت  کاسفر:اوشین گیٹ نے دوبارہ زیر سمندر سفر کا اشتہار دے دیا

ایک بار پھر موت  کاسفر:اوشین گیٹ نے دوبارہ زیر سمندر سفر کا اشتہار دے دیا

نیویارک:  ایک بار پھر موت کے سفر کا اشتہار دے دیاگیا۔ اوشین گیٹ کمپنی نے ایک مرتبہ پھر زیر سمندر جانے کے خواہش مند سیاحوں کے لیے سفر شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔موقر امریکی جریدے نیویارک پوسٹ کے مطابق اوشین گیٹ ایکسپی ڈیشنز نے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے خواہش مندوں کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالرز کا سیاحتی سفر کرانے کا اشتہار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دکھانے کے لیے جانے والی سیاحوں کی آبدوز 18 جون کو بحر اوقیانوس میں اپنا سفر شروع کرنے کے صرف دو گھنٹے بعد ہی لاپتہ ہو گئی تھی۔لاپتہ ہونے والی آبدوز پر دو پاکستانی نژاد باپ بیٹا سمیت پانچ افراد سوار تھے جن کی اموات کا اعلان چند روز قبل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ امر حیرت انگیز ہی کہلائے گا کہ جب ابھی تک تباہ ہونے والی آبدوز کے حوالے سے تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ہیں اور وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں تو کیونکر ایک اور سفر شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں