عراقی شیعہ ملیشیاکوقطر نے نصف ارب ڈالرتحفہ دیا,ذرائع

عراقی شیعہ ملیشیاکوقطر نے نصف ارب ڈالرتحفہ دیا,ذرائع

قطر:خلیجی ریاست قطرکی جانب سے دہشتگردتنظیموں کی مالی معاونت کا ایک اسکینڈلز سامنے آیاہے جس میں بتایاگیا ہے کہ دوحہ نے عراق کی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کو نصف ارب ڈالر تحفے میں دینے کی پیش کش کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق گذشتہ ہفتے بغداد میں متعین قطری سفیر نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی تھی سعودی میڈیا کے مطابققطری وزیرخارجہ ڈالروں سے بھرے 23 بریف کیس بغداد لائے۔

اس ملاقات میں قطری سفیر نے العبادی سے کہا تھا کہ دوحہ اپنے 24 یرغمال شہریوں کی بازیابی میں مدد کرنے کے صلے میں شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کو پچاس کروڑ ڈالرکی رقم تحفے میں منتقل کرناچاہتا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ مذکورہ رقم کسی تاوان کا حصہ نہیں بلکہ یہ قطری شہریوں کی عراقی حزب اللہ ملیشیا کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش کرنے پر الحشد الشعبی کے لیے ایک تحفہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں