چار روزہ تھرو بال اور روک بال ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس 28 جون سے ایبٹ آباد میں شروع ہو گا

چار روزہ تھرو بال اور روک بال ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس 28 جون سے ایبٹ آباد میں شروع ہو گا


اسلام آباد : پاکستان تھرو بال فیڈریشن اور پاکستان روک فیڈریشن کے اشتراک سے چار روزہ تھرو بال اور روک بال ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس 28 جون سے خانپور، نزد ایوبیہ ضلع ایبٹ آباد میں شروع ہو گا۔

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق کورس میں ملک بھر سے کوچز، ریفریز، سپورٹس ٹیچرز، کھلاڑی اور طلباءو طالبات شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورس میں پہلے دس کامیاب امیدواروں کو انٹرنیشنل کوچنگ کورس کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورس فیس 7500 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں کٹ بیگ، ٹراﺅزر شرٹس،

دو وقت کا کھانا، رول بکس اور رائٹنگ کا سامان شامل ہے۔ کورس 30 جون تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاءمیں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔ رانا معصوم عباس کو کورس کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے شرکاءاپنے ناموں کا اندراج 20 جون تک فون نمبر 0321--3077577 (مقبول احمد سندھ)، 0300--6634078 (رانا سجاد اکبر پنجاب)،0333--9220923 (ارشد حسین، خیبر پختونخوا) پر کروا سکتے ہیں۔