عدالت نے الیکشن ایکٹ کی دفعات 202 اور 204 معطل کر دیں

عدالت نے الیکشن ایکٹ کی دفعات 202 اور 204 معطل کر دیں

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شقیں 202 اور 204 معطل کر دیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

ایڈووکیٹ حافظ محمد سفیان اور چوہدری حامد سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بل میں شامل یہ دفعات آئین پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کے متصادم ہے۔

نئے بل کے تحت سیاسی جماعتوں کے لئے 2 لاکھ روپے جمع کرانا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ 2 ہزار سے زائد ممبران کے شناختی کارڈز کی کاپی دستخط کیساتھ جمع کرانا بھی لازم ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں