آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بہتری کے لیے چار اداروں کو حکومتی سرپرستی سے  آزاد کردیاگیا،  آرڈیننس جاری

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بہتری کے لیے چار اداروں کو حکومتی سرپرستی سے  آزاد کردیاگیا،  آرڈیننس جاری

اسلام آباد:آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے  صدر مملکت نے ریاستی اداروں کی بہتر کارکردگی کیلئے 4 آرڈیننس جاری کر دیئے ہیں ۔ 
صدر مملکت کی جانب سے جاری کیے جانیوالے آرڈیننسز میں این ایچ اے ترمیمی آرڈیننس 2023، نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023، نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت آرڈیننس جاری کیے گئے ہیں، متعلقہ سیکرٹریز نے صدر مملکت کو آرڈیننس فوری جاری کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔

غیر منافع بخش اور مالی خسارے کا سبب بننے والے یہ چار سرکاری ادارے خود مختار بورڈز کے ماتحت کام کریں گے ان پر سے حکومتی سرپرستی ختم کردی گئی۔حکومت نے پی ٹی وی، کسٹم اور پاکستان سٹیل کے لیے صدارتی آرڈی ننس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں