محسن نقوی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انتخابات جنوری سے آگے نہیں جائیں گے: چیف الیکشن کمشنر 

محسن نقوی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انتخابات جنوری سے آگے نہیں جائیں گے: چیف الیکشن کمشنر 

لاہور : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ انتخابات جنوری سے آگے نہیں جائیں گے اور مقررہ وقت پر ہوں گے۔ شفاف اور منصفانہ الیکشن یقینی بنائیں گے۔ 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب  اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چاروں صوبوں کے ممبرز اور پنجاب کابینہ نے شرکت کی ۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت کے  اقدامات سے مکمل مطمئن ہیں۔ الیکشن کمیشن شفاف، آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے۔ 30نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کیلئے مکمل سپورٹ کریں گے۔عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔عام انتخابات کاوقت قریب ہے، سب نےمل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن کویقینی بناناہے۔ 

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب ٹیم  انتخابات کے منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز پر  عمل کرے گی۔ پنجاب میں الیکشن کےآزادانہ انعقادکویقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کئےجائیں گے۔ الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں