بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی بن گئے

بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی بن گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں جبکہ ان کی عمدہ اننگز کی بدولت سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیاہے۔ 
بابراعظم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ کے 11 ویں میچ میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنا کر ناصرف رواںٹورنامنٹ کی پہلی سنچری سکور کی بلکہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی بلے باز بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، انہوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے 185 اننگز کھیلیں۔ 

9cbc150d502c4909b3111b334b8f89f4


 سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بابراعظم نے ناردرن کے باؤلرز کی خوب دھلائی کی اور بہترین مجموعہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں احمد شہزاد نے 8 چوکوں کی مدد سے 37رنز بنائے جبکہ محمد اخلاق 21 اور شعیب ملک 31 رنز بناسکے۔
ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر احمد شہزاد ہیں جنہوں نے 221 اننگز میں 5 سنچریاں بنائیں جبکہ تیسرے نمبر پر کامران اکمل ہیں جنہوں نے 263 اننگز کھیل کر 5 سنچریاں سکور کیں۔ 
دائیں ہاتھ کے بلے باز خرم منظور چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 118 اننگز میں 4 سنچریاں سکور کیں جبکہ پانچویں نمبر پر مختار احمد ہیں جنہوں نے 46 اننگز میں 3 سنچریاں سکور کیں اور شرجیل خان پانچویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 110 اننگز کھیل کر 3 سنچریاں بنائیں۔