پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوا دی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوا دی
سورس: File

اسلام آباد: یکم سے 15 ستمبر  تک  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اووگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روپے لٹر تک بڑھانے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 14 روپےسے زائد تک بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔ 

 
ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے دیں گی۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی تو   ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول ٹرپل سنچری کرے گا۔

دوسری جانب پٹرول، ڈیزل کے علاوہ بجلی کے فی یونٹ اور گیس کی قیمتوں میں بھی 60 فیصد تک بڑے اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پہلے ہی بجلی کے بلوں میں حد درجہ اضافے کے باعث احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ، بجلی کے نرخوں میں حیران کن اضافے نے بڑے پیمانے پر عوام  کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جو پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہے۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ  ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گھٹ رہی ہے اور ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا کاور آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 304 روپے 75  پیسے کا ہو گیا۔

مصنف کے بارے میں