شہد کی مکھیوں کی وجہ سے ایمرجنسی ڈکلیئر،  گاڑی کے شیشےبند  رکھنے کی ہدایت 

 شہد کی مکھیوں کی وجہ سے ایمرجنسی ڈکلیئر،  گاڑی کے شیشےبند  رکھنے کی ہدایت 

اونٹاریو:ہائی وے پر شہد کی مکھیوں کی وجہ سے   پولیس نے گاڑی کے شیشے بند رکھنے کی ہدایت کردی۔ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ٹرک سے گرنے والے ڈبوں میں موجود تقریباً 50 لاکھ شہد کی مکھیاں اڑ گئیں۔

 اس موقع پر شہد مکھیوں کی وجہ سے ایمرجنسی ڈکلیئرڈ کی گئی اور اس واقعے کے بعد مقامی پولیس نے فوری طور پر کئی مکھیاں پکڑنے اور پالنے والوں کو طلب کیا تاکہ لوگوں کواس وجہ سے مشکل نہ ہو اور اس سے چھٹکارا دلایاجاسکے


ٹرک پر کئی ڈبے موجود تھے جن میں شہد کی مکھیاں تھیں۔رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر موقع پر موجود مکھیوں کو لے جانے والے شخص کو کئی مرتبہ مکھیوں نے کاٹا۔

پولیس کی جانب سے سڑک سے گزرنے والوں سے گاڑیوں کے شیشے بند رکھنے اور جب تک علاقہ کلیئر نہ ہوجائے وہاں سے نہ گزرنے کی درخواست بھی کی گئی۔تاہم بعد میں ماہرین کی مدد سے  علاقے کو کلیئر کردیا گیا 

مصنف کے بارے میں