نئے خوابوں ، نئی امیدوں کے ساتھ دنیا 2022کو  خوش آمدید کہنے کیلئے  تیار

نئے خوابوں ، نئی امیدوں کے ساتھ دنیا 2022کو  خوش آمدید کہنے کیلئے  تیار


لاہور: دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔نئے خوابوں ، نئی امیدوں کے ساتھ دنیا  2022کو  خوش آمدید کہنے کیلئے  تیار ہے۔دنیا بھر میں مختلف ممالک میں اپنے اپنے انداز سے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں، سڑکیں بازار سجائے جارہے ہیں۔ عبادات کی جارہی ہیں۔ نئے سال کی تقریبات کی ریہرسلز ہورہی ہیں۔
نیوزی لینڈ سب سے پہلے  نئے سال کا استقبال کرے گا ،  جہاں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے آکلینڈ میں شاندار آتش بازی   ہوگی ۔
آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر پر ہزاروں افراد  سال نو کی خوشیاں منائیں گے۔ جاپان ، شمالی کوریا ، جنوبی کوریا میں بھی  فائر ورکس کا اہتمام ہوگا ۔
پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے چین، فلپائن، سنگا پور سمیت گیارہ مزید ملک  نئے سال میں داخل ہوں گے۔ انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں بھی نئے سال کا آغاز آتش بازی  سے  ہوگا ۔ساڑھے گیارہ بجے بھارت اور سری لنکا میں بھی  2022کو ویلکم کیا جائے گا ۔
برطانیہ میں اومی کرون کے باعث محدود پیمانے میں  نئے سال کی تقریبات  کا انعقاد ہوگا ،  امریکا  میں بھی  نیو یارک ٹائمز اسکوائر پرنیوایئر بال  نصب  کردی  گئی ۔برازیل کا کوپاکابانا بیچ  بھی 2022 کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے، سمندر کی دیوی برازیلین کوئن یمانجا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ ساحل پر آرہے ہیں۔اومی کرون کے باعث اسپین  نے نئے سال کی تقریبات منسوخ کردی  ،  وہیں پیرس میں   ماسک  لازمی قراردیتے ہوئے  نائٹ کلبز   بند کردیے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں پہلی بار ریاض سیزن میں نئے سال کے موقع پر میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔