لاہور میں بخار کی گولیوں کی قلت ختم

لاہور میں بخار کی گولیوں کی قلت ختم
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی بڑی میڈیکل مارکیٹوں میں بخارکی گولیوں کی عدم دستیابی کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد قلت ختم ہوتی نظر آ رہی ہے اور مارکیٹ میں سٹاک آنا شروع ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کیساتھ ہی میڈیکل سٹورز پر بخار کی گولی ایک بار پھر نایاب ہو گئی تھی اور بلیک میں اس کی فروخت کا عمل بھی جاری رہا جبکہ میڈیکل سٹور مالکان کے مطابق کوویڈ کی نئی لہر سے ادویات کی سپلائی متاثر ہوئی ہونے کی وجہ سے قلت پیدا ہوئی۔ 
یہ معاملہ میڈیا پر آیا تو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لے کر اس کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دواز ساز کمپنیوں سے رابطہ کر کے بخار کی گولیوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب لاہور میں بخار اور کورونا کی ادویات کی سپلائی بہتر ہو گئی ہے اور عوام کو ان کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم ایک بار پھر ان کی قلت سے بچنے کیلئے محدود تعداد میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں