چیئرمین سینٹ صاد ق سنجرانی بھی ڈٹ گئے ، استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

چیئرمین سینٹ صاد ق سنجرانی بھی ڈٹ گئے ، استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد :چیئرمین سینٹ کے استعفے کی خبروں کے بعد اس بات کی تردید کر دی گئی کہ صادق سنجرانی استعفیٰ نہیں دے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ نے واضح کیا کہ میرے استعفے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ،ڈٹ کر کھڑا ہوں ،تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کروںگا ،چیئرمین سینٹ نے اس سلسلے میں پارٹی اور حکومتی ارکان سے مشاورت بھی کی.

اس سلسلے میں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے استعفے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ۔

صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ سپیکر اور چیئرمین سینیٹ غیر جانبدار ہوتے ہیں، دیکھنا چاہتا ہوں کہ ممبران کسٹوڈین آف دی ہاو¿س کے لیے آزاد فیصلہ کرتے ہیں یا نہیں؟

ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے لیے خفیہ رائے شماری کا آپشن اسی لیے ہے کہ ممبران آزاد فیصلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن بڑے دماغوں نے آئین بنایا، انہوں نے 20، 20 دن کی سوچ بچار کے بعد خفیہ رائے شماری کا آپشن رکھا۔ میں نے ہاﺅس کو غیر جانبداری سے چلایا، دیکھنا چاہتا ہوں کہ ارکان اپنے ضمیر کے مطابق آزادی سے فیصلہ کر سکتے ہیں؟