وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کااعلان 

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کااعلان 

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی چینل فائیو کی سینئر صحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم،بیٹے اذان نعیم،چچانوید بھٹی اورقریبی سہیلی مروہ انصرسے ملاقات کی ، وزیراعلیٰ نےمرحومہ صحافی  صدف نعیم  کی  بیٹی نمرہ نعیم کو سرکاری ملازمت دینے  اور   صدف نعیم  کے شوہر کو بھی سرکاری محکمے میں فوٹو گرافر کی نوکری دینے کااعلان کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے صدف نعیم مرحومہ کے اہل خانہ  سے  افسوسناک واقعہ پر دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا،  انہوں نے  مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور  انکی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ان کا کہنا تھا  صحافت  کے شعبہ میں مرحومہ کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔  

 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا مرحومہ کی بیٹی سے کہنا تھا کہ ہم آپ کی والدہ   کو واپس تو نہیں لا سکتے لیکن آپ کی ہر طرح سے دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔  غم کی گھڑی میں حکومت  اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ شعبہ صحافت میں مرحومہ کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔  اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اسمبلی عنایت لک، ڈپٹی کمشنر لاہور او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں