لاہور ہائیکورٹ کے بعد اسلام آباد کی عدالت نے بھی ملازمہ پر تشدد کرنے والی جج کی اہلیہ کو ریلیف دیدیا، 7 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم 

لاہور ہائیکورٹ کے بعد اسلام آباد کی عدالت نے بھی ملازمہ پر تشدد کرنے والی جج کی اہلیہ کو ریلیف دیدیا، 7 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم 

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے  کم سن ملازمہ تشدد کیس میں  مرکزی ملزمہ سومیہ عاصم کی 7 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرکے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ 

ایڈیشنل سیشنز جج ڈاکٹر عابدہ سجاد نے ضمانت منظور کی۔ 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی گئی۔  ایڈیشنل سیشنز جج ڈاکٹر عابدہ سجاد نے بطور ڈیوٹی جج عبوری ضمانت منظور کی۔

آئندہ سماعت پر ملزمہ سومیہ عاصم کو ایڈشنل سیشنز جج فرخ فرید کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ ملزمہ نے آج تک لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں