پاکستان  کے پاس  کھربوں ڈالرز کے اثاثے ،مجھے یقین تھا ملک  کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا: وزیر خزانہ اسحاق دار

پاکستان  کے پاس  کھربوں ڈالرز کے اثاثے ،مجھے یقین تھا ملک  کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا: وزیر خزانہ اسحاق دار

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ  ملکی معیشت درست سمت میں  ہے ۔ پاکستان  کے پاس  کھربوں ڈالرز کے اثاثے ہیں،  ملک کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

وزیرخزانہ نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ ملکی معیشت درست سمت میں  ہے ۔ پاکستان  کے پاس  کھربوں ڈالرز کے اثاثے ہیں،  ملک کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ میثاق معیشت پر یقین رکھتے ہیں ۔ پاکستان خود مختار ملک ہے۔زراعت، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں پر خصوصی توجہ  دے رہے ہیں۔ دوست ملک اور عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ مجھے یقین تھا پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا اور ہماری حکومت نے یہ ثابت کر کے دکھایا۔اب ہم معاشی استحکام کی پوزیشن میں آگئے ہیں، یقین ہے کہ پاکستان جی ٹوینٹی میں ضرور شامل ہوگا۔ 

میں نے پارلیمنٹ میں سب سے پہلے میثاق معیشت کی بات کی تھی۔ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کے پاس اربوں ڈالر کا گیس پائپ لائن کا نظام ہے۔

مصنف کے بارے میں