چودھری پرویز الہی کو عدالت نہ لانے پر سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب پر جرمانے کا حکم معطل

چودھری پرویز الہی کو عدالت نہ لانے پر سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب پر جرمانے کا حکم معطل

 اسلام آباد:چودھری پرویز الہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے پر ماتحت عدالت کی جانب سے ہوم سیکریٹری، آئی جی پنجاب اور آئی جیل خانہ جات پر جرمانے اور شوکاز نوٹس کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ نے معطل کردیاگیا۔

عدالتی حکم کے باوجود پرویز الہٰی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ میں چودھری پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں تین اعلی سرکاری افسران پر جرمانے کے فیصلے کے خلاف حکومت اپیل پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ہوم سیکریٹری، آئی جی پنجاب اور آئی جیل خانہ جات پر جرمانے اور شوکاز نوٹس کا فیصلہ معطل کردیا۔


ماتحت عدالت نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے تینوں افسران پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں