عام انتخابات کی تیاریوں کا اہم مرحلہ طے، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری

عام انتخابات کی تیاریوں کا اہم مرحلہ طے، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری
سورس: file

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے  الیکشن کی تیاریوں کا اہم مرحلہ ہوگیا۔ کمیشن نےحتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی، ملک بھر میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے، جبکہ کل نشستوں کی تعداد 326 ہوگی۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے۔ حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی جبکہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق سندھ میں قومی اسمبلی کی 61  جبکہ صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں، خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل نشستیں اور بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستیں ہوں گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 مخصوص نشستیں ہوں گی۔ پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 32 مخصوص نشستیں، سندھ سے 14، خیبرپختونخوا سے 10 اور بلوچستان سے خواتین کی 4 مخصوص نشستیں ہوں گی۔

 اقلیتوں کی 10مخصوص نشستیں ہوں گی جبکہ  266 جنرل نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کا ایوان 336 ارکان پر مشتمل ہوگا۔

صوبہ وار قومی اسمبلی کی نشستیں

پنجاب: 141
سندھ: 51
خیبر پختونخواہ (کے پی): 45
بلوچستان: 16


اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی نشستیں

وفاقی دارالحکومت کی نشستیں: 3
قومی اسمبلی (جنرل نشستیں): 266

قومی اسمبلی (کل نشستیں): 336

پنجاب اسمبلی جنرل نشستیں: 297
سندھ اسمبلی  جنرل نشستیں: 130
کے پی اسمبلی جنرل نشستیں: 115
بلوچستان اسمبلی جنرل نشستیں: 51


خواتین کے لیے مخصوص نشستیں (قومی اسمبلی)

این اے کی کل نشستیں: 60
پنجاب: 32
سندھ: 14
کے پی: 10
بلوچستان: 4
اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں (قومی اسمبلی)

10 نشستیں


سابقہ فاٹا کی نشستیں

25ویں آئینی ترمیم کے تحت سابق فاٹا کی قومی اسمبلی کی 12 میں سے 6 نشستیں کم کی گئیں۔

صوبائی اسمبلی کی نشستیں (کل: 749)

صوبائی اسمبلی نشستیں کل: 593
خواتین: 132
اقلیتیں: 24


صوبہ وار پی صوبائی اسمبلی کی نشستیں

پنجاب اسمبلی: 371 (جنرل 297، خواتین 66 اور اقلیتیں  8)
سندھ اسمبلی: 168 (جنرل 130، خواتین 29 اور اقلیتیں 9)
کے پی اسمبلی: 145 (جنرل 115، خواتین 26 اور اقلیتیں 4)
بلوچستان اسمبلی: 65 (جنرل 51، خواتین 11 اور اقلیتیں 3)


صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستیں

جنرل: 130
خواتین: 29
اقلیتیں: 9

مصنف کے بارے میں