افسوس ہے 10دن بعد بھی راناثناءاللہ کے معاملے پر بنائی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا ،پیر حمید الدین سیالو ی

افسوس ہے 10دن بعد بھی راناثناءاللہ کے معاملے پر بنائی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا ،پیر حمید الدین سیالو ی

سرگودھا :پیر آف سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ۔

ہم نے جلسوں کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ۔حمید الدین سیالوی اور قاسم سیالوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورے سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں ،

سیال شریف میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ حمیدالدین سیالوی کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیساتھ کوئی خفیہ ڈیل نہیں کی تھی ۔ ختم نبوت کے مسئلے پر مشروط حمایت کی تھی لیکن افسوس کہ اس مسلہ پر حکومتی سطح پر ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ ختم نبو ت کے معاملے پر دنیا کا کوئی خزانہ ا نہیں نہیں خرید سکتا ،پیر حمید الدین سیالو ی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ختم نبوت کانفرس کا بھی اعلان کر دیا ہے ،،،،،انکا کہنا ہے کہ پہلی ختم نبوت کا نفرنس 5فروری کو جھنگ میں ہوگی ۔

 پیر خواجہ حمیدالدین سیالوی کہتے ہیں دھرنوں کا شوق نہیں  ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کی مشروط حمایت کی تھی۔افسوس ہے 10دن بعد بھی راناثناءاللہ کے معاملے پر بنائی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا،