کینالز کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان پیش رفت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات متوقع

کینالز کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان پیش رفت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات متوقع

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے دریاؤں سے کینالز نکالنے سے متعلق منصوبے پر سندھ حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس رابطے کے نتیجے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔

 پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو پیغام دیا گیا ہے کہ ملاقات آج متوقع ہے، تاہم اگر آج نہ ہو سکی تو کل ضرور ہوگی۔