سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کو مالی ،انتظامی اور سیاسی اختیارات دے: سپریم کورٹ کا حکم 

سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کو مالی ،انتظامی اور سیاسی اختیارات دے: سپریم کورٹ کا حکم 
سورس: File

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنی ریٹائرمنٹ کے دن مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم کی درخواست نمٹادی۔ 

نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ تفصیلی فیصلہ جلد جاری کیا جائے گا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی پابند ہے۔ ماسٹر پلان بنانا اور اس پر عملدر آمد بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات ہیں۔ 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے تحت آنے والا نیا منصوبہ صوبائی حکومت شروع نہیں کرسکتی۔ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں سے اچھا ورکنگ ریلیشن شپ رکھنے کی پابند ہے۔ 

فیصلے میں  کہا گیاہے کہ آئین کے تحت بلدیاتی حکومت کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات یقینی بنائے جائیں۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 74 اور 75 کالعدم قرار دے دیا ہے۔ 

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سندھ حکومت تمام قوانین کی آرٹیکل 140 اے سے ہم آہنگی یقینی بنائے۔ 

مصنف کے بارے میں