عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے مفت ٹرانزٹ ویزا سروس شروع

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے مفت ٹرانزٹ ویزا سروس شروع

ریاض :سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ افراد کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے مفت ٹرانزٹ ویزا سروس شروع کی گئی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق مفت ٹرانزٹ ویزا سروس  سعود ی  ایئر لائنز اور فلائناس کے اسٹاپ اوور مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔ ٹرانزٹ ویزہ کی میعاد 3 ماہ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفت ٹرانزٹ ویزے کے حامل اسٹاپ اوور مسافر 96 گھنٹے تک سعودی عرب میں قیام، طعام  کے ساتھ عمرےکی سعادت بھی حاصل کر سکیں گے۔