Get Alerts

28 مئی سےحج پروازوں کا آغاز ،90 ہزار پاکستانی سرکاری طور پر حج کی سعادت حاصل کریں گے ، وفاقی وزیر مذہبی امور

28 مئی سےحج پروازوں کا آغاز ،90 ہزار پاکستانی سرکاری طور پر حج کی سعادت حاصل کریں گے ، وفاقی وزیر مذہبی امور

لاہور : وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی، اور 90 ہزار پاکستانی حاجی سرکاری طور پر حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ انہوں نے حج انتظامات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت حج سے متعلق انتظامات حتمی مراحل میں ہیں۔

پریس کانفرنس میں سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج تیاری 2025 کے لیے ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہو چکا ہے، اور دوسرا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا۔ اس کیمپ میں حجاج کو حج کی تیاری کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے گی، تاکہ وہ بہتر طریقے سے اس روحانی سفر پر روانہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج اور عمرہ کا تعلق عقیدے سے ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں حجاج کی ویکسینیشن بھی شامل ہے۔ سردار یوسف نے کہا کہ بزرگ حضرات کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اور تربیت کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے آڈیٹوریم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حج پروازوں کا آغاز 28 مئی سے ہوگا، اور 90 ہزار پاکستانی حاجی سرکاری طور پر حج کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں اور وزیر اعظم کی واضح ہدایات کے تحت تمام مراحل کو مکمل کیا جا رہا ہے۔

سردار یوسف نے لانگ ٹرم حج کی قیمت 10 لاکھ 50 ہزار روپے اور شاٹ ٹرم حج کی قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی ہے، اور جو رقم بچ جائے گی، وہ حاجیوں کو واپس کر دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی حکومت حاجیوں کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کرتی ہے اور حجاج کی سہولت کے لیے میڈیکل مشن اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات میں بہتری لائی گئی ہے۔ وزیر مذہبی امور نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اگر کسی حاجی نے بھیک مانگنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ جانے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

ٹیگز: