وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس منصوبے کا مقصد پنجاب کے کاشتکاروں کو سستی اور ماحول دوست توانائی فراہم کرنا ہے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے پہلے فیز میں 8 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ اس منصوبے سے کاشتکاروں کی فصل کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور انہیں مالی فوائد حاصل ہوں گے۔ سولر ٹیوب ویلز کی تنصیب سے ایک عام کاشتکار روزانہ اوسطاً 10 ہزار روپے سے زائد اور ماہانہ 3 لاکھ 30 ہزار روپے کی بچت کر سکے گا۔

حکومت پنجاب نے زرعی ٹیوب ویلز کے لیے 10 کلو واٹ تک سولر سسٹم پر 5 لاکھ روپے، 15 کلو واٹ پر 7.5 لاکھ روپے اور 20 کلو واٹ پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کاشتکار اپنے متعلقہ ضلع کے وینڈر سے سولر سسٹم نصب کروا سکیں گے۔

پہلے فیز میں زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا ہدف جون 2025 تک مکمل کرنے کا تعین کیا گیا ہے، اور اس کے تحت 87 فیصد ڈیزل پر چلنے والے زرعی ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس منصوبے کو کاشتکاری میں انقلاب کی حیثیت دیتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ کسانوں کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافے کا باعث بنے گا۔

مصنف کے بارے میں