پاک فوج مخالف تقریر، سعد رفیق کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

پاک فوج مخالف تقریر، سعد رفیق کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے پاک فوج مخالف بیان دینے پر وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت سے رجوع کیا۔ درخواست میں سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او سول لائن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں خواجہ سعد رفیق کے فوج مخالف بیان پر ان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پاک فوج کے بارے میں بیان دیا جسے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کے بیان پر ان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن ابھی تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ پولیس کو وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائینز سے 5 جنوری کو رپورٹ طلب کر لی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں