نیا سال۔۔۔نئی امیدیں: پاکستان میں 2024ء کا پہلا سورج طلوع

نیا سال۔۔۔نئی امیدیں: پاکستان میں 2024ء کا پہلا سورج طلوع
سورس: File

اسلام آباد :  نئی امیدیں لیے پاکستان میں سال 2024 کا پہلا سورج طلوع ہوگیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت کئی شہروں میں خوبصورت نظارہ دیکھا گیا اور نئے سال میں ملکی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام کیلئے دعا کی گئی۔


پاکستان سمیت دنیا  بھر کے لوگوں نے 31 دسمبر کی رات 12 بجے سال 2023 کو خیرباد کہتے ہوئے سال 2024 کا شاندار جشن کے ساتھ استقبال کیا۔ملک کے مختلف شہروں میں پابندیوں کے باجود نئے سال کا جشن منانے کیلئے منچلے سڑکوں پر نکل آئے اور سال نو کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں آتش بازی ، ہلہ گلہ اور ہوائی فائرنگ کی گئی ۔کراچی میں   فائرنگ  سے23افراد  زخمی ہوئے۔ 12افراد   گرفتار  کرلیے گئے ۔زخمی افراد  کو   اسپتال منتقل کر دیا گیا  ۔ 

مصنف کے بارے میں