آج 2025 کا پہلا سورج گرہن ہوگا، پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آئے گا

آج 2025 کا پہلا سورج گرہن ہوگا، پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آئے گا

لاہور:محکمہ موسمیات کے مطابق، 2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، لیکن یہ پاکستان اور بھارت میں نہیں دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغاز دوپہر 1:51 پر ہوگا، اور جزوی سورج گرہن 3:47 پر اپنے عروج پر پہنچے گا۔ یہ سورج گرہن شام 5:44 پر ختم ہو جائے گا۔

یہ واقعہ یورپ اور امریکا کے کچھ حصوں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا، مگر پاکستان اور بھارت میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔