Get Alerts

نہروں کے معاملے پر سی سی آئی کا اجلاس 2 مئی کو ہوگا

نہروں کے معاملے پر سی سی آئی کا اجلاس 2 مئی کو ہوگا

اسلام آباد :پاکستان میں نہروں کے منصوبے اور پانی کے حقوق کے حوالے سے اہم اجلاس 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، سیکریٹریز اور چیف سیکریٹریز کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ نہروں کی تعمیر اور پانی کی تقسیم کے متعلق اہم فیصلے کیے جا سکیں۔

اس اجلاس میں پانی کے حقوق کی تقسیم اور نہری منصوبوں کے بارے میں مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا، جس سے آئندہ کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ٹیگز: