پشاور میں ینگ ڈاکٹرزکے احتجاج کا دسواں روز ،مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا

پشاور میں ینگ ڈاکٹرزکے احتجاج کا دسواں روز ،مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا

پشاور:  ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ہر تیسرے روز صوبے کے ایک بڑے ہسپتال کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ دس روز سے جاری ڈاکٹروں کے احتجاج میں مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود ڈاکٹروں کا کہناہے کہ وائی ڈی اے نے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ وہ گزشتہ 9روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں تاہم کسی حکومتی عہدیدار نے ان کے ساتھ رابطہ کرنے کی زحمت نہیں کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکٹرز اپنے حقوق کےلئے ہر حد تک جائیں گے۔ڈاکٹرز کا احتجاج اور مطالبات اپنی جگہ تاہم احتجاج میں شدت آنے سے براہ راست عوام متاثرہورہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں