خیبر پختونخوا حکومت کا غیر حاضر ڈاکٹرز کو ملازمت سےبرطرف کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا غیر حاضر ڈاکٹرز کو ملازمت سےبرطرف کرنے کا فیصلہ

پشاور :خیبرپختونخوا حکومت نے طویل عرصے سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق ڈی جی ہیلتھ نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو آخری نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 15 ڈینٹل سرجنز 3 سال سے زائد عرصے سے ڈیوٹی سے غائب ہیں۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ کی ہدایت پر ڈیوٹی سے غیر حاضر طبی عملے کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اس ضمن میں وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کو مسیحا کا کردار نبھانا ہوگا بصورت دیگر تادیبی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ جو بھی ڈیوٹی سرانجام نہیں دیتا اسے برطرف کردیں، بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والے طبی عملے کے خلاف فوری کارروائی شروع کی جائے، ڈی ایچ اوز اور ایم ایس اپنے سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

مصنف کے بارے میں