ایک ہفتے میں 9 مئی کی ایف آئی آر ختم کریں ورنہ نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجائیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی دھمکی

ایک ہفتے میں 9 مئی کی ایف آئی آر ختم کریں ورنہ نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجائیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی دھمکی

پشاور : نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں میرے اور کارکنوں کے خلاف 9 مئی کی ایف آئی آر ختم کریں ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ رشوت لینے اور دینے والے جہنمی ہیں ہم رشوت لیں گے نہ دیں گے۔ 

وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے کہا الیکشن شفاف نہیں ہوئے۔ الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے۔یہ باہر سے آتے ہیں اور پیسہ چوری کرتے ہیں، پوری قوم جان گئی کہ اصل سلیکٹڈ کون ہے۔
 

علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم انتقامی کارروائی نہیں چاہتے، نہیں چاہتےجو آج ہمارے ساتھ ہوا،کل کسی اور کےساتھ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد حیثیت میں وزیراعلیٰ بننے کا دکھ ہے، ایسا نظام چاہتا ہوں کہ کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے، ہمارے ساتھ ظلم ہوا، لیکن احتجاج بھی نہیں کرنےدیا گیا۔
 

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا شکرگزار ہوں، انشااللہ امیدوں پر پورا اتروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کےساتھ ظلم ہوا، ایسی فسطائیت پوری دنیا میں نہیں ہوئی۔
 

مصنف کے بارے میں