پاکستان کے عوام صرف جمہوریت کو مانتے ہیں, بلاول بھٹو

پاکستان کے عوام صرف جمہوریت کو مانتے ہیں, بلاول بھٹو
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کے جلسے سے خطاب میں حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم سب نے مل کر آئین کو تسلیم کیا تھا۔ پاکستان کے عوام صرف جمہوریت کو مانتے ہیں۔

 

تفصیلات کا مطابق ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کی آزادی مارچ کہ نئے پاکستان میں کس قسم کی جمہوریت اور آزادی ہے؟ ہمارے وزیر خزانہ کا فیصلہ آئی ایم ایف کرتا ہے، ہمارا بجٹ ہمارا نہیں ہے۔

 

 بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے ملک کی معیشت کے فیصلے باہر سے کیے جا رہے ہیں۔ ہماری عوام کا معاشی قتل کر دیا گیا جبکہ امیروں کے لئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم ہے۔ اگر وزیراعظم نالائق ہوگا تو خارجہ پالیسی پر بھی اثر ہوگا۔

 

انہوں نے کہا  کہ سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم اسلامی وفاقی نظام چاہتے ہیں۔ 70 سال بعد ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوسکے۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کی وجہ سے اقتدار میں نہیں آئی۔ پاکستان کےعوام کا معاشی قتل کر دیا گیا ہے۔ مہنگائی اور بے روز گاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔