تہران: ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔علی باقری قائم مقام وزیر خارجہ بن گئے ۔نئے صدر کیلئے انتخابات 28جون کو ہوں گے۔
ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر ایرانی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔صدر کی کرسی پر سیاہ کپڑا ڈال دیاگیا ۔عبوری وزیر خارجہ کے عہدے کی توثیق ایران کی حکومتی کابینہ نے کی۔
صدر ابراہیم رئیسی کی ناگہانی موت کے بعد، ایرانی حکومت کو غیر متوقع طور پر اپنے نئے صدر کی تقرری کے لیے انتخابات کے انعقاد کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہنگامی اجلاس کے بعد نئے صدر کیلئے انتخابات کا 28جون کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ انتخابی مہم 12سے 27جون تک جلائی جائے گی ۔
سرکاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ملک کے انتظامی امور میں کسی قسم کا خلل نہیں پڑے گا۔ادھر ایرانی حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شرو ع کردی ہیں ۔