غزہ سے محدود انخلا،  پہلی بار رفح  بارڈر کھول دیاگیا،پھنسے غیر ملکیوں  کو باہر نکلنے کی اجازت

غزہ سے محدود انخلا،  پہلی بار رفح  بارڈر کھول دیاگیا،پھنسے غیر ملکیوں  کو باہر نکلنے کی اجازت
سورس: File

غزہ :اسرائیل اور فلسطین کی جنگی صورتحال کے بعد   پہلی بار رفح  بارڈر کھول دیاگیا،پھنسے غیر ملکیوں  کو باہر نکلنے کی اجازت  مل گئی ہے۔ 7 اکتوبر کے بعد سے پہلی بار رفح کراسنگ کو کھول دیا گیا، قطر نے امریکہ کے ساتھ مل کر مصر، اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک معاہدے پر ثالثی کی ہے جس سے غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں اور کچھ شدید زخمی افراد کو غزہ سے باہر نکلنے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

 معاہدے کے تحت غیر ملکی پاسپورٹ ہولڈرز اور کچھ شدید زخمی افراد کو مصر اور غزہ کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے باہر نکلنے کی اجازت دی جائے گی۔تاہم بارے میں کوئی ٹائم لائن نہیں دی گئی ہے کہ رفح کراسنگ انخلا کے لیے کب تک کھلی رہے گی۔

مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق 500 تک غیر ملکی آج رفح کراسنگ غزہ سے مصر جائیں گے۔ فلسطینی سرحد کی جانب 200 افراد موجود ہیں ، عرب میڈیا کے مطابق مصر کی جانب سے متعدد ایمبولینسز بھی موجود ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے معاہدے میں یرغمالیوں کی رہائی یا انسانی ہمدردی کا وقفہ شامل نہیں ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیرِ خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا ہے کہ توقع ہے غیرملکی شہریوں کا پہلا گروپ غزہ سے نکل جائے گا ۔


 غزہ میں پھنسے قافلوں کو امداد کی شدید ضرورت تھی جو انہیں مصر اور غزہ کے راستے فراہم کردی گئی ہے/ تاہم کسی کو کراسنگ کی اجازت نہیں تھی، اب رفاح کراسنگ کھلنے کے بعد غیر ملکیوں، دُہری شہریت کے حامل افراد اور تقریباً 90 کے قریب شدید زخمیوں کے آج ہی غزہ سے انخلا کی توقع ہے۔

مصنف کے بارے میں