جو ٹیم اچھی باؤلنگ کرے گی وہی ورلڈ کپ جیتے گی، بھارت میں بہت اچھی مہمان نوازی کی گئی: شاداب

جو ٹیم اچھی باؤلنگ کرے گی وہی ورلڈ کپ جیتے گی، بھارت میں بہت اچھی مہمان نوازی کی گئی: شاداب

حیدر آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت میں بہت اچھے سے خوش آمدید کہا گیا۔ ایشیاءکپ میں بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے۔

آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل  نیوز کانفرنس  میں شاداب خان نے کہا کہ کرکٹ میں آپ غلطیوں سے سیکھتے ہیں اور سیکھ کر اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں۔ ورلڈکپ کی وجہ سے کرکٹ اب مہارت کی گیمز سے زیادہ مینٹل گیم ہے۔ بھارت کی کنڈیشن پاکستان سے کافی ملتی جلتی ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف پچ پنڈی جیسی تھی، جیسے پنڈی میں فلیٹ پچ اور شارٹ باؤنڈری ہوتی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ  اگلے میچوں میں اندازہ ہو جائے گا کہ یہاں پچ ایک جیسی یا مختلف ہیں، میری حالیہ پرفارمنس اچھی نہیں رہی، زیادہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور پرفارم نہیں کرتے تو آپ منٹلی ڈون ہوتے ہو، مگر اب جو ریسٹ ملا ہے اسے مینٹل بیریر ختم ہو گیا ہے اور چیزیں بہتر ہوئی ہیں۔ 

شاداب خان نے کہا کہ جب آپ پاکستان کا سٹار پہنتے ہیں تو امیدیں بڑھ جاتی ہیں۔ ہم 25 کروڑ کی نمائندگی کر رہے ہیں، تو لوگوں کی امیدیں ہم سے لگی ہیں۔ ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کے پاس موقع ہوتا ہے کہ پرفارم کرکے ہیرو بن جائیں۔  فخر زمان آؤٹ آف فارم ہیں مگر تسلسل نہ ہونے کے باوجود جب فخر جیسا پلیئر پرفارم کرتا ہے تو ٹیم جیتی ہے۔ 

نائب کپتان نے کہا کہ فخر زمان کی اس سال بھی تین سنچریاں ٹیم کی جیت کی وجہ بنی ہیں۔  فخر زمان کو ہم مکمل بیک کر رہے ہیں، فخر جیسے کھلاڑی ہماری ٹیم میں کم ہیں۔  ہمیں کنڈیشن کا زیادہ نہیں پتا کیوں کہ ہم نے پانچ مختلف وینیوز پر کھیلنا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں کنڈیشنز سے جلدی ہم آہنگ ہونا پڑے گا کیوں کہ ہمارے زیادہ تر کھلاڑی ان کنڈیشن میں نہیں کھیلے ہوئے۔ ہمیں فٹنس کا خاص خیال رکھنا ہو گا کیونکہ ایشیاکپ میں ہمارے فاسٹ بولر اور بڑے کھلاڑی انجرڈ ہوئے۔  بھارت میں جو ٹیم اچھی بولنگ کرے گی وہی ورلڈکپ جیتے گی۔ 

شاداب خان کا کہنا تھا کہ یہاں فلیٹ پچز اور چھوٹی باؤنڈرز پر اسکور روکنا مشکل ہوگا اور اگر ہم نے بھی اچھی بولنگ کی تو ہم چیمپئن بن سکتے ہیں۔  ہماری بہت اچھی مہمان نوازی کی گئی ہے اور یہاں کے کھلانے بہت اچھے پیں۔ 

مصنف کے بارے میں